12 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے سربراہ علی لاریجانی نے افغانستان اور فلسطین کے نہتے عوام پر امریکی اور صہیونی فوجیوں کے مظالم کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے بڑھتے ہوۓ اشتعال کا سبب قرار دیا ہے۔

ابنا: علی لاریجانی نے آج امریکی اور صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں افغان اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ اور اسرائيل پر عالمی تشدد سے کام لینے کا الزام ہے۔

علی لاریجانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ خطے کی اقوام پر روا رکھے جانے والے امریکیوں اور اسرائیلیوں کے مظالم کی وجہ سے مسلمانوں کا چین و سکون تباہ ہو کر رہ گيا ہے کہا کہ اس طرح کے غیر معقول اقدامات نا قابل معافی ہیں۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست خطے کی انقلابی تحریکوں کی وجہ سے الگ تھلگ ہوچکی ہے اور اس کی ذلت اور رسوائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ اس تنہائی اور ذلت کےدلدل سے نکلنے کے لۓ کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کرے گی۔ لیکن اس کے یہ اقدامات بھی خطے کی اقوام کی استقامت میں اضافے کا ہی باعث ہوں گے۔ ........

/169